غیررسمی سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے ،اوورسیز انوسٹرز

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ایف بی آر کی جانب سے 8.44 کھرب روپے کی عبوری ٹیکس وصولی کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔۔
جو 28 فیصد زائد ہے ۔او آئی سی سی آئی کے مطابق یہ ٹیکس وصولی رسمی معیشت پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کی مرہونِ منت ہے ۔تنخواہ دار طبقے سے بڑھتی ہوئی براہِ راست کٹوتیوں اور تنظیم یافتہ شعبے سے لیے گئے ایڈوانس ٹیکس نے بھی ریونیو کو بڑا سہارا دیا ۔ دوسری جانب او آئی سی سی آئی نے زور دیا کہ ملک میں کمزور معاشی نمو کے پیش نظر اب حکومت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ بڑے تجارتی اور خدمات فراہم کرنے والے غیر رسمی سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو اب تک ٹیکس نظام سے باہر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس بیس کو وسعت نہ دی گئی تو رسمی شعبہ ہی مسلسل دباؤ میں رہے گاجو پہلے ہی اپنی استعداد سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے ۔