فکس چارجز ختم،بجلی قیمتیں مزید کم کی جائیں،رفیق سلیمان

فکس چارجز ختم،بجلی قیمتیں مزید کم کی جائیں،رفیق سلیمان

کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وزیر اعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتیں 7.59 روپے کم کرکے 40.60 روپے فی یونٹ اور رہائشی صارفین کے لیے 7.41 روپے کم کرکے 34.37 روپے فی یونٹ کرنے کے اعلان کوسراہا لیکن مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کیا جائے تاکہ ملکی ایکسپورٹ کے حجم کو مزید نکھارا جاسکے ۔انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی ضرورت ہے اور فکس چارجز کا خاتمہ کیا جائے ۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ سولر پلیٹس کی درآمد پر عائد 2فیصد اضافی ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے اور نیٹ میٹرنگ کو مزید آسان کیا جائے ۔علاوہ ازیں رفیق سلیمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے چاول کی دو فصلوں کی کاشت پر پابندی کی تجویز مسترد کرنے کے فیصلے کو سراہا اورکہا کہ اس عمل سے چاول کی پیداوار بڑھے گی اور کسانوں کو فائدہ اور زرمبادلہ بڑھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں