ٹرمپ ٹیرف برآمدی تابوت میں آخری کیل،سالٹ مینوفیکچررز

ٹرمپ ٹیرف برآمدی تابوت میں آخری کیل،سالٹ مینوفیکچررز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سالٹ مینوفیکچررز نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافہ ان کے برآمدی کاروبار کیلئے تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معیشت ٹیکسٹائل، ملبوسات، سرجیکل آلات اور نمک پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے ، جس کا بڑا حصہ امریکہ جاتا ہے ۔ بانی اسماعیل ستار نے کہا کہ اگرچہ نمک کی برآمدات دیگر مصنوعات کے مقابلے میں بہت معمولی ہیں لیکن پھر بھی امریکی مارکیٹ میں اس کا60فیصد حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیمتوں کی مسابقت دیگر برآمد کنندگان کے مقابلے میں کھو دیں گے جس کے نتیجے میں ہمارے مصنوعات کی مانگ میں کمی آئے گی اور بعد میں برآمدات بھی متاثر ہوں گی،یہ ایک ایسا نقصان ہے جسے ہم اپنے جاری معاشی بحرانوں کے پیش نظر برداشت نہیں کر سکتے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی اور سفارتی اثرات کو کم کرنے کیلئے متعدد حکمت عملی اختیار کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں