انجمن تاجران کاٹیکسز کی شرح میں کمی کا مطالبہ

لاہور (آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سخت اقدامات کے ذریعے سالانہ600ارب کی بجلی چوری پر بھی قابو پایا جائے۔۔
،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی۔