شپنگ کمپنیوں کے دفاتر کا ہفتے میں 6روز کھلا رہنا ضروری،خرم اعجاز

شپنگ کمپنیوں کے دفاتر کا ہفتے میں 6روز کھلا رہنا ضروری،خرم اعجاز

کراچی(بزنس رپورٹر ) شپنگ کمپنیوں کے دفاتر کا ہفتے میں 6 روز کھلا رہنا ضروری ہوگیا ہے۔کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر خرم اعجاز نے ان تمام نمایاں شپنگ کمپنیوں کی تعریف کی۔۔۔

جو وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہفتہ کے روز اپنے دفاتر کھلے رکھ رہی ہیں۔خرم اعجاز نے مزید کہا کہ یہ اطلاعات بڑی تشویش ناک ہیں کہ چند شپنگ کمپنیوں نے حالیہ دنوں میں ہفتہ کے روز دفاتر بند رکھنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے ، یہ رجحان وزیراعظم کی جانب سے تجارتی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو متاثر کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں