احسن میکن ٹیلی نار پاکستان میں نئے چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر

احسن میکن ٹیلی نار پاکستان میں نئے چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر

کراچی(بزنس ڈیسک)احسن میکن کو ٹیلی نار پاکستان میں چیف مارکیٹنگ آفیسر (سی ایم او)کا عہدہ سونپا گیا ہے ،وہ پوری مارکیٹنگ ویلیو چین کی سربراہی کر رہے ہیں۔۔

 اور گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیلی نار کی کاروباری کارکردگی کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے ۔ ان کی انتھک کوششوں کی بدولت ٹیلی نار پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران دہرے ہندسے کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ مضبوط کارکردگی دکھائی ہے ۔پروڈکٹ، ریونیو، پرائسنگ اور برانڈ کمیونیکیشن ایریا کے ساتھ ساتھ، مسٹر احسن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کوششوں کی قیادت کرنے اور ڈیٹا کے جدید تجزیات اور اے آئی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے ذمہ دار ہیں۔ احسن میکن کی سرپرستی میں، کمپنی کا مستقبل امید افزا نظر آتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں