سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے خیرپور ضلع کے ببرلو ٹاؤن کے قریب جاری دھرنے اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
یہ صورتحال قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو مکمل مفلوج کر چکی ہے جسکے باعث سندھ اور دیگر علاقوں میں اشیاء کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے انہوں نے پرامن احتجاج کو ایک آئینی حق تسلیم کرتے ہوئے زور دیا کہ بڑے تجارتی راستوں کی طویل المدتی بندش خصوصاً وہ راستے جو مال برداری اور برآمدات کیلئے استعمال ہوتے ہیں کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے اور وقت کے پابند برآمدی سامان، خاص طور پر جلد خراب ہونے والی اشیاء بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا سڑکوں کی بندش اور دھرنوں کی وجہ سے پوری سپلائی چین مفلوج ہو چکی ہے۔جاوید بلوانی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے احتجاجی قیادت سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں، قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کریں اور تجارتی اشیاء اور برآمدی سامان کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں۔