وفاقی انشورنس محتسب نے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

وفاقی انشورنس محتسب نے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی انشورنس محتسب نے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ یہ کریک ڈاؤن اُن انشورنس کمپنیز کے خلاف ہوگا جو غریب، یتیم ومسکین، بیواؤں اور بیمار پالیسی ہولڈرز کو انکے جائز کلیمز ادا کرنے میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب پائی گئی ہیں۔

 وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ حال ہی میں صدرِمملکت آصف علی زرداری سے ایک ملاقات کے دوران ملنے والی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے ،یہ ملاقات ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ صدرپاکستان کو پیش کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں