مرکنٹائل ایکسچینج میں 60ارب کے 74787سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 60ارب کے 74787سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 60ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 74787 رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت39.653 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیزبذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت9.165ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت3.677ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 2.432ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.706ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کیمالیت 1.294ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 728.508ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت602.791ملین روپے ،کاپرکے سودوں کی مالیت281.811ملین روپے ،برینٹ کے سودوں کی مالیت 169.725ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 145.427ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں