فیصل بینک کوخالص منافع 5.1ارب روپے ریکارڈ

فیصل بینک کوخالص منافع 5.1ارب روپے ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں ایف بی ایل کو 11.1 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) ہوا، جب کہ خالص منافع 5.1 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ پالیسی ریٹ میں کمی اور ٹیکس کی شرح 49 فیصد سے بڑھ کر 53 فیصد کیے جانے کے باعث بینک کی فی حصص آمدن (ای پی ایس) 4.29 روپے سے کم ہوکر 3.39 روپے ہوگئی۔ بینک نے فی حصص1.5روپے یعنی 15 فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے ۔فیصل بینک کے کُل اثاثے 1.6 ٹریلین روپے ، ڈپازٹس 1.1 ٹریلین اور خالص فنانسنگ 643 ارب روپے سے زائد رہی۔ بینک کا ایڈوانس ٹو ڈپازٹ (اے ڈی آر)کا تناسب 57.8 فیصد اور کیپٹل ایڈیکوسی ریشو (سی اے آر) 16.6 فیصد رہا، جو ریگولیٹری ضروریات سے کہیں زیادہ ہے ۔فیصل بینک کی شاندار مالیاتی کارکردگی اس کے کاروبار کے مستحکم بنیادی اصولوں، رسک مینجمنٹ کے دانشمندانہ طریقوں اور جدت پر توجہ مرکوز کرنے کی نشاندہی ہے ۔چیئرمین میاں یونس نے بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج ہماری اسلامی بینکاری کی مضبوط اور مستحکم بنیاد کی عکاسی کرتے ہیں۔ صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہاکہ رواں سال کا آغاز جس مثبت رفتار کے ساتھ ہوا ہے ، وہ ہمارے مقصد پر مبنی اسلامی بینکاری ماڈل کی مضبوطی اور گہری بنیاد کا عکاس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں