قومی قیادت کا یکجہتی پر مبنی پیغام نہایت اہم ہے ، ہوزری مینوفیکچرز
کراچی(بزنس رپورٹر )قومی سلامتی کونسل کے حالیہ مشترکہ اجلاس اور اسکے اہم اعلامیے پر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے حکومت اور عسکری قیادت کے متحدہ موقف کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان ہوزری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد بابر خان نے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے قومی قیادت کا یکجہتی پر مبنی پیغام نہایت اہم اور وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کے تحفظ اور وسیع تر قومی مفاد میں حکومت اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،ان کے مطابق پاکستان کے اندر متحد قومی قیادت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور مضبوط طرز حکمرانی عالمی و علاقائی طاقتوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اہم معاملات پر سول و عسکری قیادت کا اتحاد، ہم آہنگی، اور اتفاق رائے نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی تقویت کا باعث ہے ۔