پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تجارتی روابط بڑھانے پر زور

پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تجارتی روابط بڑھانے پر زور

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے تحت کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا ہے ۔

 فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم محض 7 کروڑ 14 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو دونوں معیشتوں کی استعداد کے مقابلے میں بہت کم ہے ،اگر پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان معاشی تعاون کے لیے ایک خصوصی تجارتی فریم ورک تیار کیا جائے تو موجودہ تجارتی حجم میں دس گنا تک اضافہ ممکن ہے ۔اس ضمن میں فیڈریشن چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا کے دروازے ہمیشہ پاکستانی کاروباری برادری کے لیے کھلے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں