کاٹن سیکٹر میں بحران ،کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا،احسان الحق

کاٹن سیکٹر میں بحران ،کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا،احسان الحق

کراچی(این این آئی) کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی مطلوبہ قیمت نہ ملنے سے کاٹن سیکٹر میں جاری بحران کے باعث کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے بتایا کہ کاٹن انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کے باوجود ایکسپورٹ فیسی لٹیشن اسکیم کا خاتمہ نہ ہونے سے پوری کاٹن انڈسٹری کے تاریخ ساز معاشی بحران میں مبتلا ہے اور اس تناظر میں پی سی جی اے نے آخری امید کے طور پر چیف جسٹس کے نام باقاعدہ ایک تحریری اپیل میں ان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں