اسٹاک ایکسچینج میں 11پوائنٹس کی مندی،13ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں 11پوائنٹس کی مندی،13ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی زون سے ہوا۔ 100انڈیکس 11پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 102.74 پوائنٹس پربند ہوا۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 13ارب روپے کاخسارہ ہوا جبکہ 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ماہرین کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی سے پاک بھارت تناؤ، علاقائی عدم استحکام اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے فیصلے پر غیریقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی، پورے دن اتارچڑھاو کے بعد مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی۔کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای 30انڈیکس 108پوائنٹس کی کمی سے 34808پوائنٹس پر بند ہو۔ سرمایہ 13ہزار 822 ارب روپے ہوگیا۔مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 240 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 155 میں کمی اور 57 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں