آرمی چیف کی بہترین جنگی پالیسی پر قوم کو ناز ہے ،تاجربرادری
کراچی(آن لائن)آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر تاجربرادری نے آرمی چیف،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وزیراعظم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آرمی چیف کی بہترین جنگی پالیسی پر قوم کو ناز ہے ، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام نے افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ،پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو بھرپور جواب دیا ۔یوبی جی کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہے اور ایسے نازک وقت میں ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں ۔ حنیف گوہر نے کہا کہ بھارت کو جنگی محاذ کے ساتھ معاشی محاذ پر بھی بڑی شکست ہوئی ہے ۔ملک خدا بخش نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے کہا کہ ہماری بہادر فوج نے تاریخ ساز جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیے۔