اسٹاک بروکرز کا ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن نے قوم کے ساتھ مل کر اتحاد، یکجہتی اور قومی استحکام کی علامت کے طور پر خوشی کے اس موقع پر کیک کاٹ کر اپنی قومی وابستگی اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔
ایسوسی ایشن نے پاک فوج، حکومت پاکستان اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایسوسی ایشن کے سی ای او بلال زردی کا کہنا تھا کہ آج کا دن نہ صرف قومی یکجہتی کی علامت ہے بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی پیش رفت کا بھی گواہ ہے ۔ ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب کو مل کر ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ایک روشن، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکے ۔