انفینکس نوٹ 50پروپلس فائیو جی پاکستان میں لانچ کر دیا گیا

لاہور(بزنس ڈیسک)انفینکس نوٹ 50 پروپلس فائیو جی پاکستان میں لانچ کر دیا گیاہے جوجدیداے آئی خصوصیات، 100ایکس پیری اسکوپ کیمرا اور شاندار چارجنگ صلاحیتوں سے آراستہ ہے ۔
ایک لاکھ 19ہزار999روپے کی قیمت پر دستیاب یہ فون اب پاکستان بھر میں اور آن لائن ایکس پارک پر دستیاب ہے جس میں خریداری کے ساتھ مفت میگ پاور چارجربھی دیاجارہا ہے ۔انفینکس نوٹ 50 پروپلس فائیو جیمیں سب سے طاقتور اور جدیدٹیلی فوٹو لینز شامل ہے جس میں 50MP الٹرا-تھن پیری اسکوپ لینز دیا گیا ہے جو 6X ڈیجیٹل لاس لیس زوم اور 100X الٹی میٹ زوم فراہم کرتا ہے ۔یہ سیریز محض ایک اسمارٹ فون نہیں بلکہ ایک شاندارAI ساتھی بھی ہے جس میں جدید ترین DeepSeek R1 انجن شامل کیا گیا ہے جوکہ مختلف AI فیچرز کوموثر طریقے سے چلاتا ہے ۔ انفینکس کے سی ای او سائمن فینگ نے کہاکہانفینکس نوٹ 50 پروپلس فائیو جی ہماری اُس سوچ کا مظہر ہے جو صارفین کے روزمرہ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بامعنی جدت لانے پر مرکوز ہے ۔ اے آئی ٹیکنالوجی، سپر فاسٹ چارجنگ اور 100X پیری اسکوپ کیمرا کے امتزاج سے لیس یہ فون کارکردگی اور مضبوطی کا نیا معیار قائم کرتا ہے۔