ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا900روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا900روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر بڑھ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5 پیسے کے اضافے سے 281.66روپے پر جاپہنچا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے بڑھ کر283.75روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرکے اضافے سے 3177ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900روپے کے اضافے سے 3لاکھ36ہزار100 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 88ہزار151روپے کا  ہوگیا۔ یاد  رہے کہ جمعرا ت کو سونے کی فی تولہ قیمت 6700روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت3377روپے پرمستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں