ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع کی ترسیلات میں 115فیصد اضافہ

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع کی ترسیلات میں 115فیصد اضافہ

کراچی (رپورٹ:حمزہ گیلانی )پاکستان سے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے حاصل کردہ منافع کی صورت میں کتنی رقم باہر منتقل کی اس سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024 سے اپریل 2025  کے دوران ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈیوڈنڈ یعنی منافع کی ترسیلات میں 115 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے نتیجے میں 5 کروڑ 66 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12 کروڑ 15 لاکھ ڈالر تک منتقلی ہوئی جو بیرونی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں مجموعی اضافے کا عندیہ ہے،تاہم ماہانہ بنیادوں پر صورتحال قدرے مختلف رہی ، مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 یعنی ایک ماہ میں منافع کی ترسیلات میں 23 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ رقم 15 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 12کروڑ 15 لاکھ ڈالر پر آ گئی اس کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی ڈیوڈنڈ کی بیرون منتقلی 107 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سب سے زیادہ رقم کا انخلاء فنانشل بزنس کے شعبوں سے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں