ایس ای سی پی کا مالیاتی خدمات کے فروغ کیلئے مشاورتی پیپر جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے مشاورتی پیپر جاری کیا ہے جس میں کیپٹل مارکیٹ میں شریعت کے مطابق ثالثوں کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔۔
یہ پیپر ایس ای سی پی کے وسیع تر مقصد کے مطابق ہے تاکہ اسکے ریگولیٹڈ سیکٹرز میں شریعت کے مطابق خدمات کی فراہمی کوآسان بنایا جا سکے ۔مشاورتی پیپر میں تجویز دی گئی ہے کہ شریعت کے مطابق ادارے مرحلہ وارطریقے سے اپنا کاروبار شریعت کے مطابق بروکرز کے ذریعے کریں جس کا منصوبہ ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بنائینگے۔