صنعتکاروں کا سائٹ ری سائیکل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ
کراچی(بزنس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے سائٹ صنعتی ایریا میں ٹی پی1 اور ٹی پی3 ری سائیکل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کیا ۔۔
جہاں انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے زیر انتظام صاف شدہ پانی کے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے میئربیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر کے آبی مسائل کے حل کے لیے پیشگی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔وفد میں چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ، سابق صدر کامران عربی، زونل چیئرمین اپٹپما انور عزیز، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی احمد ذوالفقار چوہدری اورکامران لاکھانی کے علاوہ الطاف شیخانی شامل تھے ۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اس اہم منصوبے میں غیر متزلزل حمایت اور حکمت عملی پر مبنی قیادت کو بھی سراہا۔