اسٹیٹ بینک نے ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے ہدایت جاری کردی

اسٹیٹ بینک نے ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے ہدایت جاری کردی

کراچی(بزنس رپورٹر)بینک دولت پاکستان نے اپنے وژن 2028 کے مطابق عوام سے مشاورت کیلئے ریگولیٹری سینڈ باکس (آر ایس بی) کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ ہدایات پیمنٹ سسٹمز اینڈ الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفرز (پی ایس اینڈ ای ایف ٹی)ایکٹ، 2007ء کی دفعہ 3 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ ان کامقصد بشمول اسٹارٹ اپس کے ، نئے اور پہلے سے قائم اداروں کو ایک باضابطہ ریگولیٹری ماحول میں اپنے مالی سلوشنز آزمانے کا موقع دینا ہے ۔ ریگولیٹری سینڈ باکس جدت طراز موضوعات پر ایک شریکِ کار (cohort) کی طرح کام کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں