ایس ایم تنویز کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

ایس ایم تنویز کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز صنعتکار ایس ایم تنویر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ پوری کاروباری برادری کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رتبے پر ترقی حاصل کرنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ عظیم اعزاز اُنکی شاندار قیادت  اور ملک کیلئے غیرمتزلزل خدمات کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پُر اعتماد ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی منازل طے کریگا اور ان کی رہنمائی پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرے گی، ہم اس تاریخی لمحے کو نہ صرف خوشی کے طور پر منا رہے ہیں بلکہ ملکی معاشی ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید بھی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں