موبی لنک کو سال 2025 کیلئے ٹاپ ایمپلائیر ان پاکستان کا اعزاز حاصل

موبی لنک کو سال 2025 کیلئے ٹاپ ایمپلائیر ان پاکستان کا اعزاز حاصل

کراچی(بزنس ڈیسک)موبی لنک بینک کو عالمی شہرت یافتہ ادارے ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سال 2025 کیلئے ٹاپ ایمپلائیر ان پاکستان کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

موبی لنک بینک یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا اور واحد بینک ہے ، جس سے اسکی اس ساکھ کو مزید تقویت ملتی ہے کہ وہ مختلف پس منظر کے حامل افراد کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے والا ادارہ ہے ۔موبی لنک بینک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے ٹاپ 10 اداروں میں شامل ہو گیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ VEON گروپ کے اندر بھی (بی لائن ازبکستان کے بعد) یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری آپریٹنگ کمپنی (OpCo)کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔موبی لنک بینک کے یہ اعزاز حاصل ہونے کی بڑی وجہ اس کے وہ اقدامات ہیں، جو ادارے کے اندر اور باہر بالخصوص خواتین کی سماجی شمولیت اور خودمختاری کو فروغ دیتے ہیں۔ بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چوہدری نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ عالمی سطح کی کامیابی ہماری ٹیم کی اس کاوش کا نتیجہ ہے جو ہمارے بااختیار اور اجتماعی ماحول کی نمائندگی کرتا ہے ۔چیف پیپل آفیسر علینہ تنویر نے کہا کہ ہمارے تمام اقدامات میں مرکزی اہمیت اپنے لوگوں کو دی جاتی ہے۔ ہم ایسے ادارے کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہیں جہاں ہر فرد کو شمولیت، سیکھتے رہنے اور ترقی کرنے کے بھرپور مواقع ملیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں