اسلامی مالیاتی اثاثے 3 سال میں 7.5 کھرب ڈالر تک پہنچ جائینگے، رپورٹ

 اسلامی مالیاتی اثاثے 3 سال میں 7.5 کھرب ڈالر تک پہنچ جائینگے، رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے مالیاتی اداروں کیلئے اسلامی بینکاری:عالمی تبدیلیوں کے درمیان نُمو کے مواقعکے عنوان سے ایک جامع رپورٹ جاری کی۔۔۔

 جس میں پیش گوئی کی گئی کہ عالمی اسلامی مالیاتی اثاثے سنہ 2028ء تک بڑھ کر7.5 کھرب امریکی ڈالر زتک پہنچ جائیں گے جو سنہ 2024ء میں 5.5 کھرب امریکی ڈالرز تھے۔2024ء میں اسلامی مالیاتی صنعت کے عالمی اثاثے 5 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئے - جو سنہ2023ء کے مقابلے میں12 فیصد اورسنہ2020کے مقابلے میں43 فیصد اضافہ ہے۔ اسلامی بینکاری اسلامی مالیات کے کل اثاثوں کا 70 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے، اور اس کے اثاثے سنہ2024ء میں4 کھرب امریکی ڈالر سے بڑھ کرسنہ2028 تک 5.2 کھرب امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی عرصے کے دوران صکوک مارکیٹ کے حجم میں بھی اضافہ متوقع ہے، جو 971 ارب امریکی ڈالرز سے بڑھ کر 1.5 کھرب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ گروپ اسلامک بینکنگ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،خُرّم ہلال نے کہا کہ اسلامی مالیات ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے جو وسعت، پائیداری، اور اسٹریٹجک انضمام سے عبارت ہے ۔ اثاثوں میں متوقع 36 فیصد اضافہ اس بات کا مظہر ہے کہ اسلامی مالیات کی بنیادیں مضبوط ہیں اور دنیا بھر میں اخلاقی اور جامع مالی نظام کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں