ایم جی موٹرزکا ایچ ایس پی ایچ ای وی کی ہزار گاڑیوں کی پراڈکشن کا سنگِ میل عبور

کراچی(بزنس ڈیسک)ایم جی موٹرز پاکستان نے لاہور میں اپنے جدید ترین پلانٹ میں مقامی طورپر اسمبل شدہ MG HSپلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل(PHEV)کی ایک ہزار گاڑیوں کی پراڈکشن کاسنگِ میل عبور کرلیا ۔
یہ کامیابی پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی ، لگژری اور ماحول دوست سلوشن کے لیے ایم جی موٹرز کے عزم کی عکاسی ہے ۔ جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ 1000پیداواری یونٹ مکمل ہونے پرہمیں فخر ہے ۔