حکومت نے تر میمی آرڈیننس پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرادی

حکومت نے تر میمی آرڈیننس پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرادی

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے۔۔

 ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں ٹیکس قوانین تر میمی آرڈیننس 2025 پر نظرثانی کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوکیسی کی جدوجہد کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔واضح رہے کہ صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں سینئر وفد نے معاون خصوصی سے ملاقات کی جس میں ٹیکس قوانین (ترمیمی)آرڈیننس 2025، ایف بی آر کے ناروارویے، کاروباری لاگت میں اضافے کا سبب بننے والی ٹیکس و ٹیرف رکاوٹوں اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ عاطف اکرام نے کہا کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز، ٹریڈ باڈیز اور ایسوسی ایشنز کو ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ یہ قانون ٹیکس وصولی نظام میں کسی بھی قسم کی بہتری، نظام کی شفافیت یا ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے بجائے بدعنوانی، ہراسانی اور ناقص انتظامی رویوں کو بڑھاوا دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں