سونا3100روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 54ہزار 100پرجاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31ڈالر کے اضافے سے 3357ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا3ہزار 100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 100روپے پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 51 ہزا رروپے ہوگئی تھی ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت42روپے کے اضافے سے 3508روپے ہوگئی۔