ملکی دفاع ،عوامی فلاح کیلئے شرح نمو ناکافی ،میاں زاہد

ملکی دفاع ،عوامی فلاح کیلئے شرح نمو ناکافی ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اورعوامی فلاح کیلئے موجودہ اقتصادی شرحِ نموناکافی ہے۔۔۔

 بھارت جیسے مکاردشمن سے مقابلے کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے کیونکہ ہمارا دشمن ہم سے دس گنا زیادہ دفاعی اخراجات کررہا ہے ۔کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق ملکی اکانومی کا سائز ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے برعکس موجودہ مالی سال میں ملک کی اکانومی کا سائز 411 ارب ڈالر رہا ہے ۔ عوام کوریلیف اور روزگارکی فراہمی کیلئے صنعتی ترقی ناگزیرہے ۔ موجودہ مالی سال میں شرحِ نمومتوقع ہدف سے ایک فیصد کم یعنی 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جوایسے ملک کے لیے تشویشناک ہے جہاں کی 70فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔میاں زاہد نے کہا کہ اتنی کم شرحِ نموکے ساتھ روزگارکے مواقع پیدا کرنا ممکن نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں