سیلز ٹیکس کا نفاذ ایکسپورٹ دشمن اقدام،ہوژری مینوفیکچرز
کراچی(بزنس رپورٹر)ایکسپورٹرز پر نارمل ٹیکس ریجیم اور ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم میں سیلز ٹیکس کا نفاذ ایکسپورٹ دشمن اقدام ہے ۔
ہوژری مینوفیکچر کے مطابق ایکسپورٹرز نے فائنل ٹیکس ریجیم میں 29 فیصد تک ٹیکس ادا کیا اور موجودہ نارمل ٹیکس ریجیم میں شرح ادائیگی 45 فیصد تک ہے ۔ایف بی آر کا ایکسپورٹرز کیلئے قائم کردہ تاثر کہ وہ جائز ٹیکس ادائیگیاں نہیں کرتے غلط ہے ،آئی ایم ایف کو بریفنگ اور سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں یہ غلط فہمی قائم کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین بابر خان نے کہا کہ مالی سال 2025 میں نارمل ٹیکس ریجیم کے تحت ویلیو ایڈڈ ملبوسات اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز 45 فیصد سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہے جبکہ گزشتہ فائنل ٹیکس ریجیم ایف ٹی آر میں وہ اپنے منافع کے مارجن کے لحاظ سے 25 فیصد سے 33.3 فیصد تک ٹیکس ادا کر رہے تھے ،یہ غلط فہمی ہے جو کچھ بددیانت عناصر نے پیدا کی کہ ایکسپورٹرز 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔