چین سب سے بڑا چائے پیدا کرنیوالا ملک،عالمی پیداوار کا 40 فیصد حصہ

چین سب سے بڑا چائے پیدا کرنیوالا ملک،عالمی پیداوار کا 40 فیصد حصہ

کراچی (این این آئی)دنیا میں چائے کی سب سے زیادہ پیداوار کرنے والے ممالک میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 2024 کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین نے تقریباً 2.4 ملین میٹرک ٹن چائے کی پیداوار کی ہے جو کہ۔۔۔

عالمی چائے کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 40 فیصد بنتی ہے ۔چین کی چائے کی صنعت صدیوں پرانی ہے اور یہاں مختلف اقسام کی چائے کاشت کی جاتی ہے ، جن میں گرین، وائٹ، اولونگ اور پو-ایر شامل ہیں۔ چین کے اہم چائے پیدا کرنے والے علاقے یوننان، گوانگڈونگ اور ژیجیانگ ہیں جہاں کی آب و ہوا اور زمین چائے کی کاشت کے لیے خاص طور پر موزوں ہے ۔چین کے بعد بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا چائے پیدا کرنے والا ملک ہے جس کی سالانہ پیداوار تقریباً 900,000 میٹرک ٹن ہے ۔ اس کے علاوہ کینیا، سری لنکا اور ترکی چائے کی پیداوار میں تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔یہ ممالک نہ صرف پیداوار کے اعتبار سے بلکہ عالمی چائے کی تجارت میں بھی نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں