اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، 46فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، 46فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابی سے اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔۔

 ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز محتاط سرمایہ کاری رحجان کے باوجود تیزی رہی۔ محدود تیزی کے سبب 46فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 22ارب 32کروڑ 72لاکھ 58ہزار 408روپے بڑھ گئی، کاروبار کا بیشتر دورانیہ مثبت رہا جس سے ایک موقع پر 587پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن آٹوموٹیو ، کمرشل بینکس سمیت دیگر شعبوں میں پرافٹ ٹیکنگ سے ایک موقع پر 77 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی ،تاہم سیمنٹ آئل اینڈ گیس فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں برقرار رہنے کے باعث محدود پیمانے پر تیزی برقرار رہی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے سے 118332 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 13پوائنٹس کے اضافے سے 35968 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 115پوائنٹس کے اضافے سے 73957 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 147.86پوائنٹس کے اضافے سے 51145پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 8.53فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز 69کروڑ 03لاکھ 89ہزار 376 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 459 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 211 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 210 میں کمی اور 38 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں