ٹیکس رجسٹریشن اور ڈیکلیئریشن کا نظام غیر مؤثر قرار

ٹیکس رجسٹریشن اور ڈیکلیئریشن کا نظام غیر مؤثر قرار

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر نے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے ملک میں ٹیکس رجسٹریشن اور ڈیکلیئریشن کے نظام کو غیر مؤثر قرار دیا ۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں جنرل ٹیکس رجسٹریشن اور پری فلڈ ٹیکس ڈیکلیئریشن سسٹم پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا جن کی او آئی سی سی آئی نے بھی تصدیق کی ہے ۔چیمبر کے مطابق پاکستان میں پری فلڈ ڈیکلیئریشن کا اسکور عالمی معیار کے مطابق 6.25 فیصد میں سے صرف 1.04 فیصد ہے ۔او آئی سی سی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل ٹیکس رجسٹریشن کے عمل میں شفاف معلومات کی شدید کمی پائی جاتی ہے جو ٹیکس نیٹ کے فروغ اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔چیمبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر جی ٹی آر اور پری فلڈ ٹیکس ڈیکلیئریشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے تو پاکستان میں ٹیکس کمپلائنس کی شرح 75 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جو موجودہ سطح سے کہیں بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں