فٹ وئیرز کی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)فٹ وئیرز کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 149.044 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔
جو 5.44 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 141.34ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 18.019 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 16.51ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 17.20ملین ڈالرتھا۔