سیالکوٹ چیمبر کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین
سیالکوٹ(اے پی پی)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
جی او سی سیالکوٹ میجر جنرل عمران خان بابر نے چیمبر کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔صدر چیمبر اکرام الحق اور نائب صدر عمر خالد نے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 15 ڈویژن سیالکوٹ میجر جنرل عمران خان بابر کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے ہمراہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میجر جنرل عمران خان بابر نے آپریشن بنیان المرصوص کے پس منظر، مقاصد اور کامیاب نتائج پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔