وفاقی چیمبر نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی مستردکردی

وفاقی چیمبر نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی مستردکردی

کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبر کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں باربارظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں۔

نائب صدرنے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے ، دو ماہ سے زائد عرصہ قبل وفاق کی جانب سے شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا تھا اور ایک بار پھر اطلاعات ہیں کہ عمل متبادل انرجی صارفین کو دوبارہ 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ، یہ عمل متبادل انرجی صارفین کے حقوق پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے ۔ امان پراچہ نے کہا کہ ای سی سی نے گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے موجودہ نیٹ میٹرنگ کے ضوابط میں ترمیمات کی منظوری دے دی لیکن اگریہ ترامیم  مشاورت سے کی جاتیں تو بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں