ٹی بلز نیلامی ،900 ارب ہدف کے مقابلے میں 853 ارب اکٹھے
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی جانب سے منعقدہ ٹی بلز نیلامی میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 2,992 ارب روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔۔۔
تاہم حکومت نے ہدف کے مقابلے میں قدرے کم رقم یعنی 853 ارب روپے اکٹھے کئے ہیں جبکہ نیلامی کا ہدف 900 ارب روپے اور میچور ہونے والی رقم 980 ارب روپے تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق نیلامی میں منافع کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو 1سے 25 بیسز پوائنٹس تک کی سطح پر رہی۔