پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنا مایوس کن، احمد عظیم علوی

 پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنا مایوس کن، احمد عظیم علوی

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے اور 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع تھا کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پہ لے کر آتے ہیں مگر افسوس ایسا نہیں کیا گیا۔ اگر پالیسی ریٹ میں 2فیصد بھی کمی کرتے تو بزنس کمیونٹی میں مثبت پیغام جاتا۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب بجٹ آیا ہے .حکومت کو اچھے ایڈوائزر کی اشد ضرورت ہے جو معیشت کو حقیقی معنوں میں سمجھتے ہوں اور زمینی حقائق سے بخوبی واقف ہوں ،تاکہ کاوبار و صنعت کو متاثر کیے بغیر معیشت کے استحکام ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر مثبت فیصلے کریں گے تو اس کے مثبت اثرات بھی نظر آئیں گے اور عوامی سطح پر مقبول ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں