سائٹ ایسوسی ایشن کی کم ازکم اجرت 40 ہزار کرنیکی تجویز
کراچی(بزنس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے سندھ حکومت کی جانب سے صنعتی ورکرز کیلئے کم ازکم اجرت 42 ہزار روپے مقرر کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
موجودہ اقتصادی صورتحال میں صنعتوں کیلئے یہ اجرت دینا ممکن نہیں، خاص طور پر جب کہ صنعتی یونٹس بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی، گیس اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے نے صنعتوں کو غیرمنافع بخش بنا دیا ہے، اگر یہ کم از کم اجرت منظور ہوتی ہے تو سندھ ملک بھر میں سب سے زیادہ اجرت دینے والا صوبہ بن جائے گا جبکہ افراط زر کی شرح صرف 6 فیصد ہے اور اجرت میں 14 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔احمد عظیم علوی نے مزید کہا کہ کم از کم اجرت پر الاؤنسز، سیسی، ای او بی آئی اور دیگر لیویز بھی عائد ہوتی ہیں جس سے مجموعی اخراجات تقریباً دگنے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت 40 ہزار روپے تک مقرر کی جائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔