اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 7,570 پوائنٹس اضافہ

 اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 7,570 پوائنٹس اضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 7,570 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,31,949 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7,629 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، یعنی اتار چڑھاؤ بھی نمایاں رہا، جبکہ ہفتے کی کم ترین سطح ,24,500 اور بلند ترین سطح 1,32,129 رہی۔ اس دوران 4ارب 83کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 847 ارب روپے بڑھ کر 15,910 ارب روپے تک جا پہنچی۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس شاندار ریلی کی بڑی وجوہات میں ملکی معیشت میں بہتری، وفاقی بجٹ کی منظوری، اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متوقع تعاون شامل ہیں۔ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری، مضبوط منافع کی توقعات اور مثبت معاشی اشاریے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور آٹوموبائل سیکٹرز میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ بڑے شیئرز جیسے یو بی ایل، ایچ بی ایل، سسٹمز لمیٹڈ، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک نے انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت حصہ ڈالا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ روپیہ کی قدر میں بہتری، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور سیاسی استحکام کی امید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی، جس نے مارکیٹ کے اشاریہ کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔سرمایہ کاروں نے حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں، ٹیکس اصلاحات، اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ ان پالیسیوں کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں