رواں ہفتے ڈالر و دیگر کرنسیوں کی قدر بڑھ گئی

رواں ہفتے ڈالر و دیگر کرنسیوں کی قدر بڑھ گئی

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 46 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 10 پیسے بڑھ کر 287 روپے 50 پیسے تک جا پہنچی۔ فاریکس ماہرین کے مطابق درآمدی بلز کی ادائیگی، بیرونی ترسیلات میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال روپے کی کمزوری کی بڑی وجوہات رہیں۔ دیگر کرنسیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، یورو 45 پیسے بڑھ کر 338 روپے 65 پیسے ، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 14 پیسے مہنگا ہوکر 393 روپے 53 پیسے ، اماراتی درہم 81 پیسے اضافے سے 79 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں