بینکنگ شعبے میں قرض فراہمی کی رفتار میں کمی کا رجحان برقرار

بینکنگ شعبے میں قرض فراہمی  کی رفتار میں کمی کا رجحان برقرار

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے بینکنگ شعبے میں قرض فراہمی کی رفتار میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کے نتیجے میں ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں بینکنگ سیکٹر کا اے ڈی آر گھٹ کر 38.1 فیصد پر آگیا جو مئی 2025 میں 39.8 فیصد تھا، اس طرح ایک ماہ میں 172 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی ۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے قرض فراہم کرنے کی محتاط پالیسی ملک میں تجارتی،صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں پرمنفی اثر ڈال رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں