اوساکا ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا اہم سنگین میل، 10 لاکھ وزیٹرز کا خیرمقدم
کراچی(بزنس ڈیسک)اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا جہاں اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کی آمد ریکارڈ کی جا چکی ہے۔۔۔
یہ کامیابی نہ صرف پویلین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کے منفرد ثقافتی ورثے Pink Salt کی شاندار نمائندگی کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ سیونگز لائیوز تھیمیٹک زون میں واقع یہ پویلین جاپان اور دنیا بھر سے آنے والے وزیٹرز کے لیے ایک لازمی مقام بن چکا ہے۔اس کی تھیم نمک کے ذرّے میں کائنات کے تحت بنایا گیا، یہ پویلین ایک دلکش تجربہ فراہم کرتا ہے، جو پاکستان کے مشہورپنک سالٹ کے گرد گھومتا ہے جو پاکیزگی، استقامت اور ایک پائیدار اور سب کو شامل کرنے والے مستقبل کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان پویلین محمد نصیر نے کہاکہ دس لاکھ وزیٹرز کا سنگِ میل عبور کرنا پاکستان کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان سادہ ترین قدرتی عناصر کے ذریعے بھی دنیا سے مؤثر طریقے سے جُڑ سکتا ہے۔ پویلین بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی ثقافت اور ورثے کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کی ترغیب دے رہا ہے ۔اس موقع پر پاکستان پویلین بھرپور طریقے سے 14 اگست 2025 کی قومی تقریبات کی تیاریوں میں مصروف ہے، جو کہ Expo 2025 میں پاکستان کی شرکت کا ایک اہم موقع ہو گا۔