ایران سے درآمدات 1.22 ارب ڈالر ریکارڈ
اسلام آباد(آئی این پی )مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔۔۔
جبکہ مالی سال 24-2023 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال23-2022 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مالی سال 22-2021 میں ایران سے درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا۔