مالیات تک رسائی کاروباری شعبے کیلئے ناگزیر، اشرف بھٹی

مالیات تک رسائی کاروباری شعبے کیلئے ناگزیر، اشرف بھٹی

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے پریشان ہے۔۔۔

 کاروباری افراد کی جانب سے تسلسل کے ساتھ یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ معاشی سر گرمیوں کو تحرک مل سکے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں سرمائے کی قلت کے مسائل کا سامنا ہے، رپورٹس کے مطابق خطے کے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ زیادہ ہے جس کی وجہ سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل نہیں کر پا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی، سہولت اور مالی وسائل تک آسان رسائی ضروری ہے جس کیلئے پالیسی ریٹ میں کمی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پالیسی ریٹ کو مرحلہ وار کم کرنے کی بجائے فی الفور 6سے 7فیصد کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں