تاجکستان کوبون لیس بیف برآمد کرنے کا معاہدہ طے

تاجکستان کوبون لیس بیف برآمد کرنے کا معاہدہ طے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی معروف گوشت برآمد کرنے والی کمپنی آر گنانگ میٹ کمپنی نے گوشت کی عالمی منڈی میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے وسطی ایشیائی ملک تاجکستان کو پہلی بار بڑے پیمانے پر فروزن بون لیس بیف برآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔

کمپنی کی جانب سے اس پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔ جاری کردہ خط میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے تاجکستان کو گوشت کی برآمدکے لیے 3کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا نیا آرڈر حاصل کیاہے جو عالمی فوڈ سیفٹی اورہیلتھ اسٹینڈرڈز کے تحت مکمل کیا جائے گا۔یہ آرڈر رواں مالی سال مکمل کیا جائے گا اور اس میں جدید کولڈ اسٹوریج، پروسیسنگ اور لاجسٹک سہولیات کو استعمال میں لایا جائے گا تاکہ گوشت کو حفظان صحت کے اعلیٰ بین الاقوامی معیار کے مطابق تاجکستان تک پہنچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں