ایف بی آر میں اصلاحات کا آغازہونا چاہیے ، پیاف
لاہور (آن لائن)انڈسٹریل ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف)کے چیئرمین سید محمود غزنوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا آغاز ادارے کی سوچ میں تبدیلی سے ہونا چاہیے۔۔۔
جبکہ ٹیکس دہندگان کو دشمن نہیں بلکہ قومی مفاد میں شراکت دار سمجھا جائے تو ایف بی آر اپنے ٹیکس اہداف پورے کر سکتی ہے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نہایت کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ڈھانچہ جاتی کمزوری کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے بیرونی خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔