اے آئی ایکسپو میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اے آئی ایکسپو میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے پی پی)، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کہا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں 24ستمبر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش اے آئی اینڈ بگ ڈیٹا ایکسپو میں شرکت کے لئے درخواستیں 12 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش ایمسٹرڈیم میں 24 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں اے آئی سلوشنز ، بگ ڈیٹا کمپیوٹنگ ،سائبر سکیورٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات  پیش  کرسکیں گے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں