ڈاؤلینس کی پہلی سنگل ٹب واشنگ مشین کی کھیپ بنگلہ دیش روانہ

ڈاؤلینس کی پہلی سنگل ٹب واشنگ مشین کی کھیپ بنگلہ دیش روانہ

کراچی(بزنس رپورٹر)معروف ہوم اپلائنسز برانڈ اور بیکو کے ذیلی ادارے ڈاؤلینس نے پاکستان سے بنگلہ دیش کو سنگل ٹب واشنگ مشینوں کی پہلی کھیپ برآمد کر دی۔

پہلے مرحلے میں 180 یونٹس روانہ کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں مزید برآمدات کی جائیں گی۔ اس اقدام سے پاکستانی ٹیکنالوجی کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔یہ پروڈکٹ سنگر بنگلہ دیش کی مقامی مارکیٹ میں جانچ اور توثیق کے بعد برآمد کی گئی، جس پر مثبت فیڈبیک ملا۔ ڈاؤلینس کے سی ای او عمر احسن خان نے کہا کہ یہ صرف پروڈکٹ برآمد نہیں بلکہ پاکستانی مہارت اور جدت کا عالمی اعتراف ہے ۔کمپنی اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا کر بین الاقوامی طلب کو پورا کرنے اور توانائی کی بچت والی، اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ بنگلہ دیش کو برآمدات ڈاؤلینس کی طویل المدتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے میں پاکستان کی مینوفیکچرنگ پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں