نیسلے پاکستان کا19.2فیصد کی مضبوط نمو کا اعلان

نیسلے پاکستان کا19.2فیصد کی مضبوط نمو کا اعلان

مالی لاگت میں کمی رہی ، فروخت150.8ارب روپے ریکارڈ کی گئی

کراچی(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے 30ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کیلئے 19.2فیصد کی مضبوط نمو کا اعلان کیا جسے زیادہ تر پورٹ فولیو پر یکم جولائی 2024سے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کم تقابلی بنیاد پر سہارا ملا۔ نتیجتاً کمپنی کی نوماہ کیلئے فروخت150.8بلین رہی جو 1.1فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے ۔ سازگار پروڈکٹس مکس اور ویلیو چین میں بہتری کے اقدامات مجموعی اور آپریٹنگ منافع میں بہتری کا باعث بنے ۔ اس کے علاوہ قرضوں اور انٹرسٹ ریٹ میں کمی سے بھی مالی لاگت میں کمی ہوئی جس سے خالص منافع کی بہتری میں معاونت ملی۔ مالی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔ نستباً مستحکم میکرواکنامک صورتحال اور کم افراطِ زر کی وجہ سے انتظامی سال کے باقی مہینوں کیلئے کمپنی کاروباری کارکردگی کے کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں